سیپکو ٹاسک فورس کے عملے کا روہڑی کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون

جمعرات 4 جون 2020 20:40

سکھر۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) سیپکو ٹاسک فورس کے عملے کا روہڑی کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون، 62سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے لاکھوں روپے کے جرمانے عائد ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے حوالے سے انچارج ٹاسک فورس عقیل احمد جونیجو نے بتایا کہ سیپکو سی ای او محمد سلیم کی ہدایات پر سیپکو چوروں کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے ، روہڑی کے مختلف علاقوں میں لگائے جانے والے 62 غیرقانونی کنکشن جن میں 39 اے سی اور 23 نان اے سی کنکشن کاٹے گئے ہیں اور ملوث افراد کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں انچارج ٹاسک فورس عقیل احمد نے مزید بتایا کہ بجلی چوروں کی وجہ سے عام صارفین کو بڑا نقصان ہو رہا ہیجس کی وجہ سے آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں