عوام جان چکے ہیں کہ سندھ اور سندھ میں بسنے والوںکے حقوق پر کس نے ڈاکہ ڈال رکھا ہے، رہنماء فنکشنل مسلم لیگ

جمعرات 4 جون 2020 20:40

سکھر۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ف ) کے صوبائی رہنما سید شفقت علی شاہ نے کہا ہے کہ آج سندھ کی عوام جان چکے ہیں کہ سندھ اور سندھ میں بسنے والوںکے حقوق پر کس نے ڈاکہ ڈال رکھا ہے ، پی پی نے سندھ کو تباہ اور اس میں بسنے والے مظلوم لوگوں کو تباہ و برباد کر رکھا ہے ، سندھ اور سندھ میں رہنے والے اب پی پی کی جعلسازی میں نہیں آئینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکے ڈال کر جعلی ڈومیسائل بنا کر غیر متعلقہ لوگوں کو نوکریاں فراہم کر کے نا صرف نوجوان نسل کا میرٹ برباد کیا گیا بلکہ نوجوان نسل کو خودکشی پر مجبور کیا گیا جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

پی پی کی ناقص کارکردگی ، کرپشن اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے سندھ کے دیہی وشہری علاقے ترقی تو درکنار الٹا تباہ حال دیکھائی دے رہے ہیں عوام بنیادی و بلدیاتی حقوق حاصلات کیلئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئی ہے پی ایم ایل ف نے ہمیشہ سندھ کے حقوق اور عوام کی فلاح و بہبود سمیت سندھ کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اور انشاء اللہ عوام کی طاقت سیاقتدار حاصل کر کے عوام کے دیرینہ مسائل بھرپور طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریگی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں