صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی سکھر گئو شالہ مندر آمد

پیر 3 اگست 2020 21:25

سکھر۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی سکھر گئو شالہ مندر آمد، سید ناصر حسین شاہ نے خیرپور میں قتل ہو جانے والے تاجر نوجوان راجیش کمار کے ورثاء سے تعزیت کی اور دکھ کا اظہار کیا، پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات چوہدری اظہر حسنین کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تعزیت کے موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما سید کمیل حیدر شاہ، چوہدری اظہر حسنین مکھی ایشور سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

(جاری ہے)

سید ناصر شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ہندو برادری پر امن اور محب وطن ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برادشت نہیں کیا جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تاجر کے قتل پر سخت نوٹس لیا ہے ،سندھ حکومت ہندو برادری کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہے ، ملک دشمن عناصروں کی سازشیں ناکام ہونگی۔ تاجر راجیش کمار کے قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے ان کے ورثاء کو انصاف ملے گا اور ملوث عناصروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، سید ناصر حسین شاہ کی راجیش کمار کے ورثاء کو یقین دہانی کرائی کہ جس آفیسر سے وہ مطمئن ہونگے اس سے قتل کیس کی تحقیقات کرائی جائے گی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں