ببرلو کے قریب قومی شاہراہ پر پیٹرول ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جھاڑیوںمیںپھنس گیا، قومی شاہراہ بند کر دی گئی

جمعہ 7 اگست 2020 21:40

سکھر۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) ببرلو کے قریب قومی شاہراہ پر پیٹرول ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جھاڑیوںمیں پھنس گیا، ٹینکر میں 46 ہزار لٹر پیٹرول موجود ہے۔

(جاری ہے)

موٹر وے پولیس کے ترجمان کیمطابق پیٹرول ٹینکر بے قابو ہوکر قومی شاہراہ کے بیج جھاڑیوں میں پھنس گیا۔ ٹینکر سے پیٹرول کے اخراج کا خطرہ ہے اس لئے قومی شاہراہ بند کی گئی ہے۔ موٹر وے پولیس نے قومی شاہراہ بند کردی، بارش رکنے کے بعد ریسکیو کا کام شروع کیا جائے گا، پیٹرول ٹینکر کراچی سے پنجاب جارہا تھا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں