سکھر، روہڑی، خیرپور ، گھوٹکی، شکار پور پنوعاقل سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

جمعہ 7 اگست 2020 21:40

سکھر۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) سکھر، روہڑی، خیرپور، گھوٹکی ، پنو عاقل شکار پور سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز تیز موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے نتیجہ میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش کے باعث مختلف زیریں مقامات، سڑکوں محلوں میں پانی جمع ہو گیا ، علاقے تالاب کا نقشہ پیش کر رہے ہیں، بار ش کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوا، سکھرکے علاقوںپرانا سکھر ، نیوتاپنڈ ، مائیکرو کالونی ، بھوسہ لائن ، مینارہ روڈ ، گولیمار ، گھاٹ گھر ، غریب آباد ، اسٹیشن روڈ ، حسینی روڈ اور دیگر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بارش کا آغاز ہوتے ہی سکھر ، گھوٹکی ، خیرپور ، جیکب آباد ،کندھ کوٹ، لاڑکانہ ، نوشہروفیروز ، دادو سمیت مختلف علاقوں میںبجلی فراہم کرنیوالے سیپکوکے درجنوں فیڈر ٹرپ ہو گئے جس کے نتیجہ میں علاقوںمیں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، بارشوں سے قبل انتظامی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں بارش کی پیش گوئی کے مطابق سکھرسمیت بالائی و شمالی سندھ کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں