سکھر پولیس کی کاروائی، مغوی کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا

جمعہ 7 اگست 2020 21:40

سکھر۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) سکھر پولیس کی کاروائی، سکھر سے اغواء کیے جانیوالے مزید ایک اور مغوی کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایات پر سکھر پولیس کا کشمور کے علاقے حاکم موری میں اہم کاروائی ، دو ہفتے قبل سکھر سے اغواء کیا گیا مغوی علی گوہر عرف خیر محمد ڈریھو بازیاب کرالیا گیا،سکھر پولیس کو موصولہ خفیہ اطلاع پر کشمور کے علاقے حاکم موری میں کاروائی کرکے مغوی علی گوھر کو بازیاب کرالیا گیا ،اسے دو ہفتے قبل تیغانی گروہ کے اغواء کاروں نے سکھر سے علاقے سائیٹ ایریا سے اغواء کرلیا تھا، پولیس کی موثر حکمت عملی اور خفیہ اطلاع پر کشمور کے علاقے حاکم موری میں کاروائی میں مغوی کو باحفاظت بازیاب کرایا گیا،ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے پولیس پارٹی کی کامیاب کاروائی پر شاباشی کا پیغام دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں