تھانہ نیو پنڈ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف بھوسہ لائن کے مکین بگٹی برادری کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 20 ستمبر 2020 19:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) تھانہ نیو پنڈ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف بھوسہ لائن کے مکین بگٹی برادری کا احتجاجی مظاہرہ ،نعرے بازی،واقعہ کا نوٹس لیکر انصفاف فراہمی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر کے تھانہ نیو پنڈ کی حدود بھوسہ لائن میں نامعلوم افراد کی جانب سے جامع عربیہ محمودیہ دارالعلوم کے مہتم و جے یو آئی نیو تعلقہ کے رہنما مولوی محمد یعقوب حیدری کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ درج نہ ہونے والے عمل کے خلاف مولوی محمد یعقوب حیدری نے اپنی عزیزوں کلیم اللہ ،علم الدین جتوئی،محمدیوسف و معصوم بچوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے تین دن قبل نامعلوم افراد نے میرے گھر پر فائرنگ کی تھی فائرنگ کے آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا گھر اور مدرسے کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے میں انکے اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے فائرنگ کی اطلاع پر پولیس نے جائیوقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے گولیوں کے خول شواہد کے طور پر اکٹھا کرکے کیس درج کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن تین روز گذرنے کے باوجود تھانہ نیو پنڈ پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی ہے جو سراسر ظلم وزیادتی ہے مولوی محمدیعقوب حیدری نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعلی سندھ ،ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا حکام سے واقعہ اور تھانہ نیو پنڈ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کا نوٹس لیکر مقدمہ درج کرکے ملوث افراد کو گرفتاری کر کے انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں