ملک میں فتنہ گری کرنے والے،نفرتیں پھیلانے والے،فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، ڈاکٹرسعیداعوان

جمعرات 24 ستمبر 2020 08:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں فتنہ گری کرنے والے،نفرتیں پھیلانے والے،فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان میں اندرونی خلفشار پیدا کر کے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

افواج پاکستان ان کے ہر سازشی منصوبوں کو خاک میں ملا دیتی ہے۔ہمیں افواج پاکستان پر ناز ہے۔

(جاری ہے)

دشمن پاکستان کے اہم ترقی کے منصوبے سی پیک کی کامیابی سے خائف ہے۔ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے تمام محب وطن بابصیرت پاکستانی پاکستان پرچم کے سائے تلے ایک ہیں۔کشمیر کے عوام ایک سال سے زائد عرصہ سے مودی ناسور اسٹیبلشمنٹ اور انڈین آرمی کے محاصرے میں ہیں۔کشمیر میں بسنے والے مظلوموں کی آس پاکستان ہے۔شہدائے پاکستان و شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور وطن کا دفاع کرنے والی افواج پاکستان، پولیس، رینجرز، اور دیگر اداروں کے اہلکاروں سمیت سول اداروں کے اہلکاروں اور دہشت گردی کا شکار ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں