پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل آزادی ہے اور اقلیتی برادری پاکستان میں اپنا مذہبی تہوار اپنی مرضی سے مناتی ہے، رکن قومی اسمبلی شہنیلارتھ

ہندوستان میں 11پاکستانی ہندو برادری کے افراد کے بے گناہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہندوستان میں سیکولر حکومت نہیں بلکہ مودی کی حکومت ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس حوالے سے نوٹس لینا چاہئے ،پریس کانفرنس

پیر 5 اکتوبر 2020 22:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کی مرکزی صدر رکن قومی اسمبلی شہنیلارتھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو مکمل آزادی ہے اور اقلیتی برادری پاکستان میں اپنا مذہبی تہوار اپنی مرضی سے مناتی ہے اس حوالے سے اقلیتی برادری پر کوئی پابندی نہیں ہے ، ہندوستان میں 11پاکستانی ہندو برادری کے افراد کے بے گناہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس واقعہ نے ثابت کر دیا ہے ہندوستان میں سیکولر حکومت نہیں بلکہ مودی کی حکومت ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس حوالے سے نوٹس لینا چاہئے ، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری رکن قومی اسمبلی جئے پرکاش لوھان و ضلعی عہدے داروںراجیش کمار عرف راجہ جگوانی ، پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی صدر میڈم صفیہ بلوچ و دیگر رہنمائوں کے ہمراہ کانفرنس کرتے ہوئے کیا پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کی مرکزی صدر رکن قومی اسمبلی شہنیلارتھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں پی پی حکومت کی جانب سے صحت ، تعلیم و دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ، سندھ کے عوام پی پی سندھ حکومت سے بے زار ہو گئے ہیں ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ میں اقلیتی برادری کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے،: سندھ میں بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور پیپلز پار ٹی کے نمائندوں کو کہہ رہے ہیں کہ عوام پر توجہ ہیں،سندھ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کریسکھر کے بعد میر پور ماتھیلو، حیدر آباد, میرپور خاص اور کراچی بھی جائیں گے اور تمام شہروں میں جاکر اقلیتی برداری سے ملیں گے انہوں نے کہا کہ : بھارت میں مسیحی برادری سے ظلم ہو رہا ہے،: سیکیولر حکومت کا دعویٰ کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں ہندوستان گاندہی کا نہرو کا نہیں مودی کی ریاست بن چکی ہے ہم ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گیارہ افراد کے قتل کا جواب دیں انہوں نے کہا کہ : کرپشن کے معاملے پر ہمارا واضع موقف ہے، تحریک انصاف شروع دن سے کرپشن کے خلاف ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبے مکمل بااختیار ہوچکے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں