پی ٹی آئی نے کبھی بھی سندھ کے تقسیم کی بات نہیں کی ، رکن قومی اسمبلی جے پرکاش لوہان

جس طرح کالا باغ ڈیم پر سب کا موقف ہے اسی طر ح سے سندھ کے معاملے پر موقف ایک ہے، پریس کانفرنس

پیر 5 اکتوبر 2020 22:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و اقلیتی ونگ کے مرکزی جنرل سیکریٹری جئے پرکاش لوھان نے ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی بھی سندھ کے تقسیم کی بات نہیں کی ،جس طرح کالا باغ ڈیم پر سب کا موقف ہے اسی طر ح سے سندھ کے معاملے پر موقف ایک ہے، ہم کہتے رہے کہ لاک ڈاون کیا جائے مگر وزیر اعظم نے انکار کیا،وزیر اعظم کی دور اندیشی سے لاک ڈاون کے نقصانات سے محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے احساس پروگرام شروع کیا ، پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے پاس گندم موجود ہے مگر آج آٹے کے نرخ سب سے زیادہ ہیں سندھ کے جزیروں کے متعلق ٹیکنیکل طریقے سے دیکھنا پڑے گاانہوں نے کہا کہ سندھ میں رہنے والی اقلیتی برادری سب محب وطن پاکستانی ہیں،: بھارت میں کشمیر میں مسلمانوں پر کشمیریوں پر بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، جے پور میں قتل ہونے والے گیارہ افراد کے قتل کے خلاف بھرپور احتجاج کیا،انہوں نے کہا کہ : وزیر اعظم نے سندھ کے لیے پیکج رکھا ہے مگر سندھ میں وفاقی حکومت کو کام کرنے نہیں دیا جارہاہے وزیراعظم عمران خان نے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے،: زبردستی شادیوں کے معاملے پر وزیر اعظم نے اعلی سطحی کمیٹی بنائی ہے آج ہمارے لیے خوشی کا دن ہے کہ ہمارے وزیر اعظم کا جنم دن بھی ہے تمام جماعتیں اقتلیتوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں