سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین ضیاء لنجار پر مبینہ حملے کا معاملہ ،وکلاء کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ

پیر 5 اکتوبر 2020 22:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2020ء) سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین ضیاء لنجار پر مبینہ حملے کا معاملہ ،وکلاء کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ،تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین ضیاء لنجار پر مبینہ حملے کے معاملے پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی وکلاء برادری کی جانب سے عدالتی کاموں سے بائیکاٹ کیا گیا ،عدالتی بائیکاٹ کے باعث ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کارروائیاں مکمل طور پر معطل رہی عدالتی بائیکاٹ کے باعث سائیلن کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا دوسری جانب وکلاء برادری نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کے ضیاء لنجار پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں