عمران خان کے حاکمانہ رویے کے باعث اب اپوزیشن اور حکومت کا ایک پیج پر آنا یا مذاکرت کرناممکن نہیں رہا ہے ، خورشید شاہ

ملک میں ایسا قانون بھی ہونا چاہیے کہ جو پارٹیاں انتخابات کے وقت منشور دیتی ہیں اگر وہ اسے پورا نہ کرسکیں تو الیکشن کمیشن ان پر پابندی لگا دے ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:02

عمران خان کے حاکمانہ رویے کے باعث اب اپوزیشن اور حکومت کا ایک پیج پر آنا یا مذاکرت کرناممکن نہیں رہا ہے ، خورشید شاہ
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے حاکمانہ رویے کے باعث اب اپوزیشن اور حکومت کا ایک پیج پر آنا یا مذاکرت کرناممکن نہیں رہا ہے کیونکہ عمران خان نے وہ پیج ہی پھاڑ دیا ہے جس پر اپوزیشن اور حکومت ایک ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کی لڑائی میں نقصان غریب عوام کا ہورہاہے وہ بھوک بدحالی مہنگائی اور بے روزگاری کا شکارہیں انکی طرف توجہ دینے اور انکے لیے بولنے والا کوئی نہیں ہے پارلیمنٹ کا برا حال کردیاگیاہے جہاں پرگالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں ہورہاہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی فرسٹریشن ہی اپوزیشن کی کامیابی ہے عمران خان کبھی ورکر نہیں رہا ہے وہ ہمیشہ کپتان رہا ہے جس نے ہمیشہ لوگوں کو اشاروں پرچلایاہے آرڈر دینا اس کی عادت ہے اور اپنی حکومت میں بھی وہ یہی کچھ کررہاہے وہ چاہتا ہے کہ ہر کوئی اس کا حکم مانے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئی جی سندھ سمیت پولیس افسران کا احتجاج ان کا حق تھا کیونکہ یہ ملکی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے جس میں ایک باوردی کمانڈر کویوں اغواکیا گیا ہے جس کا آرمی چیف نے بھی نوٹس لیا ہے اور عمران خان سے ایسی ہی توقعات ہیں کہ وہ ایسے واقعات کرتا ہے جو تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں ۔

سید خورشیدشاہ نے کہاکہ ملک میں ایسا قانون بھی ہونا چاہیے کہ جو پارٹیاں انتخابات کے وقت منشور دیتی ہیں اگر وہ اسے پورا نہ کرسکیں تو الیکشن کمیشن ان پر پابندی لگا دے انہوں نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکرہوں اور کبھی بھی۔مارشل لا کی حمایت نہیں کروں گا چاہے ہمیں پوری زندگی اقتدار نہ ملے مگر اس ملک کے غریب عوام کے مسائل تو حل ہوں انہوں نے کیا قصور کیا ہے دنیا میں جہاں بھی جمہوریت ہے وہاں طاقت عوام کیپاس ہیاور وہاں عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں لیکن جہاں بادشاہت ہوتی ہے وہاں غریب عوام کی آواز تک نہیں سنی جاتی ہے جیسے ہمارے یہاں ہورہاہے ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیا کچھ ڈھونڈنے کی کوشش نہیں کی گئی میرے شہرسے پورا پاکستان ڈھونڈ لیا گیا ہے مگر 14 ماہ گذرجانے کیباوجود ایک بھی ثبوت نہیں ملاہے انہوں نے عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب جمہوریت اور عوام کی طاقت سے ڈرتیہوتوسیاست کرتیکیوں ہو۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں