صدرمملکت کی سکھر میں پارٹی عہدے داران و کارکنان سے ملاقات

کارکنان کی مہنگائی کے خلاف دہائیاں،سیپکوکیخلاف شکایات کے انبارلگادیئے

پیر 26 اکتوبر 2020 21:07

صدرمملکت کی سکھر میں پارٹی عہدے داران و کارکنان سے ملاقات
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) صدرمملکت کی سکھر میں پارٹی عہدے داران و کارکنان سے ملاقات ،ملاقات میں کارکنان کی مہنگائی کے خلاف دہائیاں،سیپکوکیخلاف شکایات کے انبار،مجھے سکھرکے شہریوں کا احساس ہے ،عارف علوی کی گفتگو،ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سکھر اور جیکب آباد کے ایک روزہ دورے پر اپنی اہلیہ خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ سکھر پہنچے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ان کا سکھر ایئرپورٹ پر استقبال کیا وہ ایئرپورٹ سے سیدھے سکھر سرکٹ ہاؤس پہنچے جہاں پر ان سے سکھر،خیرپور اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے صوبائی ،ڈویڑنل اور مقامی عہدے داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے ملاقات کی معلوم ہوا ہے کہ صدر سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے عہدے داروں اور کارکنان نے ان کے سامنے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے حکومت اس حوالے سے اقدامات کرے اور غریب عوام کو ریلیف دے اجلاس کے دوران کارکنان و عہدے داران نے سیپکو کے خلاف بھی شکایات صدر کو پیش کیں اور مطالبہ کیا کہ غریب عوام کے لیے سستی بجلی کی فراہمی کے پیکیج کا اعلان کیا جائے جس پر صدر مملکت نے کارکنوں و عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عوام کی مہنگائی کے حوالے سے بہت فکر ہے جلد حکومت مہنگائی پر قابو پالے گی میں نے سکھر کی گلیوں میں 8 ،8 گھنٹے مہم چلائی ہے مجھے یہاں کے لوگوں کا بہت احساس ہے انہوں نے عہدے داران و کارکنان سے کہا کہ دو روز بعد وفاقی وزراء سکھر آئیں گے سیپکو کیحوالے سے جتنی شکایات ہیں ان کو پیش کی جائیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں