پشاوردھماکہ دہشت گردی کے خاتمے کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے،مولانا فضل الرحمن
جو لوگ خوف و ہراس اور دھماکوں کی پیش گوئیاں کرتے ہیں تو سب سے پہلے نظر ان کی طرف جائے گی ، سربراہ جمعیت علماء اسلام اہل مدارس اپنی حفاظت کے انتظامات خود کریں، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ہفتہ بھر فرانس کیخلاف احتجاج کے طور پر منانے کا اعلان
منگل 27 اکتوبر 2020 17:38
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منزل گاہ سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جے یوآئی کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مفتی اسعد محمود ، مولانا سعود افضل ہالیجوی، مولانا صالح اندھڑ ودیگر بھی موجود تھے،مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خوف و ہراس اور دھماکوں کی پیش گوئیاں کرتے ہیں تو سب سے پہلے نظر ان کی طرف جائے گی ، یہ لوگ اس صورتحال میں اپنی کمزوری کا اظہار کررہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے صحافیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ فرانس کے صدر کی ہدایات پر گستاخانہ خاکوں کو عمارتوں پر آویزاں کیا گیا، اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے جو کہ ایک جرم ہے، فرانس کو یاد دلانا چاہتا ہوں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے دوران بامیان کے اندر بدھا کے بت کو توڑنے کی کوشش کی تھی، اس کے اگلے روز میری فرانس کے سفیر سے میری ملاقات طے تھی تو انہوں نے میری ملاقات منسوخ کردی تھی، اگر حکمران خود ایسا اقدام کرتا ہے تو وہ مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کرتا ہے ، پاکستانی عوام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ، ایسے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط ختم کردینا چاہیئں ، یہ لوگ مذہب کے حوالے سے بے حس ہوچکے ہیں ، کسی نبی بر حق کی توہین برداشت نہیں یہ سوچ عقل اور فلسفہ ہمیں قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام آنے والے جمعہ کے دن سے ملک گیر احتجاج کا آغاز کرے گی، آنے والے جمعے سے اگلے جمعے تک پورا ہفتے کو فرانس کے قبیح عمل کیخلاف ملک بھر میں "ہفتہ احتجاج" کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم اس حکومت کو سیلیکٹڈ حکومت کہتے ہیں ، یہ بتائیں کہ دونوں میں سے کون سیلیکٹڈ ہے ، ملک میں عوامی بیداری ہے اور عام آدمی اس وقت بے بس ہے ، اس صورتحال میں کیا عوام کی ترجمانی ہمیں نہیں کرنی چاہیئے، پی ڈی ایم کے جلسے میں وہ عوام آئے ہیں جو اس حکومت سے پریشان ہیں ،27 اکتوبر کا دن کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ایک انتقامی ادارہ ہے جو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں تمام پارٹیوں نے شرکت کی، عوام کی مرضی ہیکہ وہ پی ڈی ایم کے جلسے میں کسی کا جھنڈا بھی لے کر شرکت کریں ، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سندھ کے جزائر کے اوپر سندھ کے عوام کا حق ہے ، وفاق کو یہ حق نہیں کہ وہ سندھ کے جزائر پر قبضہ کرے، انہوں نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم کے جلسے تب تک ہونگے جب تک یہ قوم کو اس کے ووٹ کی امانت واپس نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے معاشی بحران کے حوالے سے ہم صحافی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جمہوری ملک میں میڈیا کنٹرولڈ ہے، عمران خان جب بھی کوئی بات کرتا ہے، بونگی ہی مارتا ہے، اگر عمران خان سنجیدہ ہے تو عوام کی جان و مال کی حفاظت اس کی ذمہ داری ہے۔متعلقہ عنوان :
سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
[موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
ٹ*کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے خطرہ،ایوب گیٹ پر بچہ مین ہول میں گرگیا
ذ*شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس ، وکلا کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی
cنیو گوٹھ میں عرصہ دراز سے بند روڈ پر تعمیرات شروع
د*اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس منی اسپورٹس کمپلکس میں منعقد ہوا
ذ*تعلیمی اداروں میںمنشیات کے پھیلائو پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اجلاس
پ*ہم اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں،مفتی سعود افضل ہالیجو
|سکھر پولیس کا گرینڈآپریشن، مختلف کاروائیوں میں 5ملزمان گرفتار
?نامعلوم چور موٹر سائیکل لے اڑے
سکھر، زمین کے عالمی د ن پر آگاہی سیمینار کا انعقاد
کمشنر سکھر کی زیر صدارت اجلاس ، منشیات کی روک تھام کیلئے فیصلے
ایپكا سکھر اور خیرپور کا مشترکہ اجلاس ، الیکشن کے متعلق اہم فیصلے کیے گئے
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری