روہڑی کینال میں پھنسنے والی ڈولفن شہریوں کی غفلت کے باعث ہلاک

محکمہ جنگلی حیات کے قوانین کے تحت سیشن کورٹ سکھر میں پیر کو کیس داخل کیا جائے گا

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 15:09

روہڑی کینال میں پھنسنے والی ڈولفن شہریوں کی غفلت کے باعث ہلاک
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) نواب شاہ کے قریب چھوٹی نہر میں پھنسنے والی ڈولفن شہریوں کی غلفت کی وجہ سے ہلاک ہوگئی۔نواب شاہ کے قریب نہر میں ڈولفن پھنس گئی تھی جسے شہری نے نکالا اور پھر کندھے پر لے کر گھومتا رہا۔ شہریوں کی غفلت کی وجہ سے ڈولفن زخمی ہوگئی اور پھر شہریوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث ہلاک ہوگئی۔

(جاری ہے)

سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کے مطابق وائلڈ لائف کی ٹیم پہنچنے سے پہلے شہریوں نے اسے کینال سے نکال لیا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ڈولفن پر فوری طور پر گیلا کپڑا رکھا جاتا تاہم شہری اسے کندھوں پر لے کر بھاگ گئے اور شہریوں کی لاپرواہی اور غیر سنجیدہ رویے کے باعث ڈولفن ہلاک ہوگئی۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کے قوانین کے تحت سیشن کورٹ سکھر میں پیر کو کیس داخل کیا جائے گا اور ذمہ دار افراد کو 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں