گریجویٹ فیلڈ اسسٹنٹ ڈپارٹمنٹ ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ ڈویژن سندھ کے زیر اہتمام ملازمین کا احتجاج

اتوار نومبر 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) گریجویٹ فیلڈ اسسٹنٹ ڈپارٹمنٹ ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ ڈویڑن سکھر سندھ کے زیر اہتمام ملازمین کی کثیر تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے پروموشن سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کئے جانے والے عمل کے خلاف زیر قیادت قربان سروہی،دلشاد میمن ،امداد حسین ،محدیعقبوب،مظہر شاہ،الطاف سومر ودیگر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی ملازمین نے ہاتھوں میں مطالبات کے حصول کیلئے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کے ڈپارٹمنٹل نوٹیفکشن کے مطابق پانچ سالہ سروس کے دوران گریجوئیٹ فیلڈ اسسٹنٹ کو ڈی پی سی کے تحت پروموشن دیکر ایگریکلچر آفیسر مقرر کرنا ہوتا ہے لیکن افسوس دس سال گذرنے کے باوجود ہمیں ترقیاں نہیں دی جارہی ہے ،مظاہرین نے بتایا کہ کرپشن میں ملوث افسران نے محکمے کی 243سے زائد خالی ایگریکلچر آفیسر کی پوسٹیں دیگر محکموں کو رشوت کے عیوض اپنے من ہسند افراد کو فروخت کردی ہیں جو ملازمین کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے ملازمین کیساتھ کی جانی والی زیادتیوں کا نوٹس لیکر ملازمین کو پروموشن سمیت انکے جائز حقوق فراہم کرکے ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments