ْخورشید شاہ نے نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس داخل کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

بدھ 25 نومبر 2020 21:07

ْخورشید شاہ نے نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس داخل کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) خورشید شاہ نے نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس داخل کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ،آئینی درخواست داخل ،ضمنی ریفرنس داخل کرنا خلاف قانون ہے ، در خو ا ست میں موقف تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشید احمد شاہ نے نیب کی جانب سے اپنے خلاف ضمنی ریفرنس دائرکرنیپر اپنے وکلاء میاں رضا ربانی اور مکیش کمار کارڑا کی معرفت سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے جس میں خورشیدشاہ اور ان کے وکلاء میاں رضا ربانی اور مکیش کمار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے ایک ریفرنس پر گذشتہ پندرہ ماہ سے نیب عدالت میں سماعت جاری ہے جس کو آج تک حتمی قرار نہیں دیا جاسکاہے تاہم اب نیب کی جانب سے ایک ضمنی ریفرنس دائر کیا جارہاہے جو کسی طور قانون کے مطابق نہیں ہے اس لیے عدالت عالیہ سے استدعاہے کہ وہ نیب کو اس اقدام سے روکیاور پندرہ ماہ سے زیر سماعت ریفرنس پر ہی سماعت جاری رکھی جائے عدالت عالیہ نے خورشید شاہ کی جانب سے داخل درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے نیب حکام کو دو دسمبر کو طلب کرلیا ہے اور ان سے وضاحت طلب کرلی ہے کہ پیپلزپارٹی رہنما کے خلاف ضمنی ریفرنس کیوں دائر کیا جا رہاہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں