سندھ کی عوام کی فلاح و بہتری کے لیے پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہیں . اسد عمر

سکھر میں منفی تبدیلی دیکھی کچھ مثبت نظر نہیں آیا ملک کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کے خواہاں ہیں‘ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ہر شہری کو ترقی کے برابر حقوق ملیں. وفاقی وزیر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 28 نومبر 2020 13:52

سندھ کی عوام کی فلاح و بہتری کے لیے پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہیں . اسد عمر
سکھر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 نومبر ۔2020ء) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن پورے ملک کی ترقی ہے وفاقی وزیر اسد عمر نے سکھر میں انصاف یوتھ ونگ کے زیر انتظام یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں منفی تبدیلی دیکھی کچھ مثبت نظر نہیں آیا ملک کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کا خواہاں ہوں اور وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ہر شہری کو ترقی کے برابر حقوق ملیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے لیے تاریخی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے اور ہمیں صرف کراچی کے لیے نہیں بلکہ پورے سندھ کے لیے ہی کام کرنا ہے اسد عمرنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے عمران خان کی حکمت عملی پر اپریل میں یہی جماعتیں لاک ڈاﺅن کے خلاف تھیں اور اب جلسے کرنے پر بضد ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کی عوام کی فلاح و بہتری کے لیے سندھ حکومت سے مل کر کام کرنے پر تیار ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ اوباڑو کے لیے یونیورسٹی اور دیگر بڑے پیکیج کی فراہمی کے لیے عمران خان کی ہدایت پر سب سے پہلے اوباڑو پہنچا ہوں اور بہت جلد ان منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے بھی میدان سجائے ہوئے ہیں اور جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا ان جلسوں سے بھی کورونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے پاک افغان تعلقات پر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے امن کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے اور ہمارا امن بھی افغانستان سے جڑا ہوا ہے جبکہ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہو گا.        

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں