حکومت اپوزیشن کے جلسوں سے ڈر گئی ہے، وہ حالات خود خراب کرنا چاہتی ہے،سید خورشید شاہ

پکڑ دھکڑ اور گرفتاریاں ہمیں احتجاج سے روک نہیں سکتیں، اپوزیشن کا احتجاج مہنگائی، بھوک و افلاس کے خلاف ہے، میڈیا سے گفتگو

پیر 30 نومبر 2020 16:35

حکومت اپوزیشن کے جلسوں سے ڈر گئی ہے، وہ حالات خود خراب کرنا چاہتی ہے،سید خورشید شاہ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اسیررہنماسید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ حکومت اپوزیشن کے جلسوں سے ڈر گئی ہے، وہ حالات خود خراب کرنا چاہتی ہے۔پیرکوسکھر میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے ملتان کے چند گھنٹوں کے جلسے کو حکومت نی7 دن میں بدل دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ اپوزیشن جلسہ کرے کنٹینر اور کھانا ہم دیں گے لیکن کنٹینر اور کھانا دینے کی بات پر ان کی زبان پھسل گئی تھی۔دراصل انہوں نے کنٹینر دینے کے بجائے جلسے روکنے کے لیے لگانے کی بات کی تھی، عمران خان نے 50 لاکھ گھر دینے کے بجائے گھر چھینے ہیں، 1 کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے ایک کروڑ لوگوں سے روزگار واپس لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پکڑ دھکڑ اور گرفتاریاں ہمیں احتجاج سے روک نہیں سکتیں، اپوزیشن کا احتجاج مہنگائی، بھوک و افلاس کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف پہلے ریفرنس میں نیب کچھ کر نہیں سکی اب دوسرا ریفرنس دائر کررہی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں