وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ڈاکٹر نوشین حامد

منگل 1 دسمبر 2020 19:16

وزیر اعظم  عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ڈاکٹر نوشین حامد
سکھر۔1دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) :پاکستان تحریک انصاف لیڈیز ونگ پاکستان کی صدر و پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک غیر فطری الائنس ہے جو پاکستان کو مزید تباہی کے دہانے پر لیجانے کی ناکام کوشش کررہا ہے، ملک کو تباہ و برباد کرنے والے ملک بچانے کی باتیں کرکے عوام کو  گمراہ کررہے ہیں۔

وزیر اعظم  عمران خان کی قیادت میں یہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ملک کو دونوں ہاتھوں سے بے دردی سے لوٹ کر عیاشیاں کرنے والے سیاستدان جیلوں میں ہونگے ۔ پی ٹی آئی ملک کے دیگر مسائل سمیت ملک کی خواتین کے حقوق اور انہیں ہر ممکن تحفظ فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ ملک کی تعمیر وترقی میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

(جاری ہے)

آج پاکستان میں پی ٹی آئی کی بدولت خواتین کو جو عزت اور انکے حقوق ملے ہیں شاید ماضی کی حکومت میں ملے ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچ ہاؤس پرانہ سکھر میں پی ٹی آئی لیڈیز ونگ نادرن سندھ سکھر ریجن اور ڈسٹرکٹ سکھر کے منعقدہ اجلاس کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے  بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی لیڈیز ونگ پاکستان کی نائب صدر کنول اعجاز، جنرل سیکریٹری ناہید کھاوڑ ، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری ماہ جبیں مغل، پی ٹی آئی لیڈیز ونگ نادرن سندھ سکھر ریجن میڈم صفیہ بلوچ، ریجنل ڈپٹی سیکریٹری سیمہ شیخ،سلمی بلوچ ہمراہ تھیں۔

پاکستان تحریک انصاف لیڈیز ونگ پاکستان کی صدر و پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے مزید کہا کے پاکستان تحریک انصاف نے خواتین کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے بہت سے پروگرام متعارف کرائے ہیں، احساس پروگرام کے تحت خواتین کو ہنر مند بنا کر روزگار فراہم کرنا پی ٹی آئی کا مشن ہے۔ پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی تنظیم سازی کا مرحلہ جلد مکمل ہونے بعد ملک گیر سطح پر خواتین کنونشن منعقد کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف باتیں کرنے والے قبل از گفتگو اپنے گریبانوں میں جھانکھیں۔ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف وہ باتیں کررہے ہیں جن کے ہاتھ اور پاؤں دونوں کرپشن میں جکڑے ہوئے ہیں۔ ملک کو گذشتہ کئی دہائیوں سے صرف لوٹا گیا ہے،پی ٹی آئی حکومت ملک کی غریب عوام کو ہر ممکن بنیادی وبلدیاتی سہولیات فراہم کررہی ہے ،پی ٹی آئی کا مشن کرپشن سے پاک نیا پاکستان ہے اور ملک کی بائیس کروڑ عوام موجودہ حکومت کی کرپشن پاک پالیسیوں سے بے حد خوش ہیں ، سندھ کی باشعور خواتین کو اپنی مشکلات دور کرنے سمیت ملک کی تعمیر و ترقی کے سلسلے پی ٹی آئی کے ہاتھ مزید مضبوط کرنا  ہونگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں