مزور حکومت کو فارغ کیے بغیر مزدوروں کو حقوق نہیں ملیں گے ،بلاول بھٹو زرداری

سرکاری اداروں میں سے مزدوروں کو بے روزگار کیا جارہا ہے ۔پیپلز پارٹی مزدوروں کو بے روزگار نہیں ہونے دے گی،چیئرمین پیپلزپارٹی مزدور بہن بھائیوں کے لیے پارلیمنٹ، عدالت اور کسی بھی فارم پر بات کرنے کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،مزورسٹی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 18 جنوری 2021 23:26

مزور حکومت کو فارغ کیے بغیر مزدوروں کو حقوق نہیں ملیں گے ،بلاول بھٹو زرداری
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک مزدور دشمن حکومت کو فارغ نہیں کریں گے پورے ملک کے مزدوروں کو حقوق نہیں مل سکیں گے۔ سرکاری اداروں میں سے مزدوروں کو بے روزگار کیا جارہا ہے ۔پیپلز پارٹی مزدوروں کو بے روزگار نہیں ہونے دے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک کروڑ گھروں کی فراہمی بھی سازش ہے۔

کہ ہم مزدور بہن بھائیوں کے لیے پارلیمنٹ، عدالت اور کسی بھی فارم پر بات کرنے کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔وہ پیر کو سکھر میں مزدور سٹی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کے 10 ہزار مزدروں سمیت پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کے مزدوروں کو نکلا جارہا ہے لیکن پیپلز پارٹی حکومتی اقدام کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ہم مزدور بہن بھائیوں کے لیے پارلیمنٹ، عدالت اور کسی بھی فارم پر بات کرنے کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مزدور سٹی میں مزدروں کے لیے گھر، تعلیمی ادارے، اسپتال اور وکیشنل ٹریننگ سینٹر بھی قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابی مہم کے دوران ایک کروڑ گھر بنانے کا وعدہ کیا، ہمیں لگا کہ وہ پیپلز پارٹی کے منشور سے ایک نقطہ چوری کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معلوم چلا کہ یہ گھربنانے کا وعدہ ایک سازش ہے، اپنا کالا دھن صاف کرنے کا طریقہ ہے جس میں حکومت گھر کی ملکیت بھی ساتھ رکھے گی۔ عمران خان ارب پتی لوگوں کے لیے گھر بنانا چاہتے ہیں اور تجاوزات کے نام پر غریبوں کے گھر تباہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر مزدور کارڈ کا منصوبہ انقلابی پروگرام ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مزدور خود اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرائے ناکہ نجی صنعتی ادار، ہم سندھ کے سارے مزدوروں کو صعنتی فوائد فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مزدور دشمن حکومت کو فارغ نہیں کریں گے پورے ملک کے مزدوروں کو حقوق نہیں مل سکیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا، پنجاب کی طرح یہاں کے طبی نظام کو بھی غیر فعال بناکر اپنی جیبیں بھرنا چاہتے ہیں، این آئی سی وی ڈی میں مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں لیکن نئے نوٹی فکیشن کے بعد ہسپتال پر قبضہ ہوجائے اور عوام کو علاج کے لیے پیسہ دینے پڑے گا۔

انہوںنے کہا کہ یہ لوگ سندھ کے جزائرپرقبضہ کر کے گھر بنانا چاہتے ہیں، یہ لوگ سندھ کی گیس بھی چھین رہے ہیں،پیپلز پارٹی ان کے سامنے دیوارکی طرح کھڑی ہے، پیپلز پارٹی محدود وسائل میں غریبوں کی مدد کررہی ہے ،پیپلز پارٹی اپنے نظریہ اور منشور پر عمل پیرا ہے،شہید ذولفقار علی بھِٹو نے مزدورں کو حقوق دلائے،ہم نے پچھلے دور میں مزدوروں کے قوانین پاس کیے،شہید محترمہ بینظیر بھٹ اور آصف زرداری نے بھی مزدوروں کو انکے حقوق دلائے،پاکستان میں سب سے پہلے مزدوروں کے لیے پارٹ ٹائم ہم نے شروع کیا تھا،ہم نے مزدوروں کے لیے انقلابی قانون سازی کی

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں