بلاول بھٹو زرداری نے سکھر سول اسپتال میں قائم چلڈرن ایمرجنسی سیٹلائیٹ سینٹر کا افتتاح کردیا

پیر 18 جنوری 2021 23:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر سول اسپتال میں قائم چلڈرن ایمرجنسی سیٹلائیٹ سینٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر انکے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ، صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ سمیت ایم سول اسپتال تسلیم احمد خمیسانی و دیگر متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسران موجود تھے ، افتتاح کے بعد انہوں نے چلڈرن ایمرجنسی سیٹلائیٹ سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور اسٹاف سے معلومات حاصل کیں اس موقع پر سینٹر کے انچارج و ڈاکٹرز نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سینٹر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ : چالیس بستروں پر مشتمل چلڈرن ایمرجنسی سیٹلائیٹ سینٹر میں علاج و معالجے کی سہولیات بالکل مفت ہیں،محکمہ صحت سکھر کے افسران کے مطابق سندھ حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں چلڈرن ایمرجنسی سروسز مہیا کررہی ہے چلڈرن ایمرجنسی سینٹرز کے قیام کے بعد سندھ میں نومولودوں میں ہلاکت کی شرح میں نمایاں کمی آئیگی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں