بلاول بھٹو زرداری کی صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت

منگل 19 جنوری 2021 17:17

بلاول بھٹو زرداری کی صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری منگل کی شب صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ قصر ناصر روہڑی پہنچے۔جہاں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے سید کمیل حیدر شاہ ،سید شبیر شاہ اور سید اکبر ناصر شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ،پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری ،صوبائی وزراء سہیل انور سیال،اویس قادر شاہ سمیت دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اوردیگرمہمانوں کے اعزاز صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے جہان کمیل میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر روہڑی میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں