وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سکھر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

ہفتہ 23 جنوری 2021 18:56

وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سکھر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سکھر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے۔ سید ناصر حسین شاہ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات، جنگلات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت جہان کمیل سکھر میں سکھر کے ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، لوکل کونسل سندھ کے صدر سید کمیل حیدر شاہ، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، ایم ڈی کلک زبیر چنا، کمشنر سکھر ڈویڑن شفیق احمد مہیسر، سابق مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور، میونسپل کمشنر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عوام کو سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکھر شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے، انہوں نے جاری کاموں میں معیارکو ملحوظ رکھتے ہوئے تعمیراتی میٹریل پر خاص توجہ دی جائے تاکہ سندھ حکومت کی جانب سے عوام کی سہولیات کے لیے دیرپا کام جلد مکمل کیے جاسکیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان کاموں سے مستفید ہوسکیں، انہوں نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ جو بھی آفیسر اپنے کام میں فرض شناسی کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور غفلت سے کام لے گا اس کو گھر بھیج دیا جائے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں