سکھر حیدر آباد موٹروے جلد تعمیر ہو گا،اسدعمر کی یقین دہانی

جمعہ 16 اپریل 2021 22:58

سکھر حیدر آباد موٹروے جلد تعمیر ہو گا،اسدعمر کی یقین دہانی
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) وفاقی وزیر اسد عمر نے کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر حیدر آباد موٹروے جلد تعمیر ہو گا، ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ٹیکنکل ٹریننگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،پاکستان میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ سندھ ہے۔ صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سب سے زیادہ ہے، چند ماہ پہلے سندھ کے دارالحکومت کیلئے تاریخی پیکج دیا گیا جس میں نوجوانوں کیلئے بڑے بڑے فیصلے کئے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں