وزیراعظم عمران خان کی سکھر آمد ،انتظامیہ حرکت میں آگئی ،صفائی عملے کی دوڑیں لگ گئیں

جمعہ 16 اپریل 2021 23:00

وزیراعظم عمران خان کی سکھر آمد ،انتظامیہ حرکت میں آگئی ،صفائی عملے کی دوڑیں لگ گئیں
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) وزیر اعظم عمران خان کی سکھر آمد ،انتظامیہ حرکت میں آگئی ،صفائی عملے کی دوڑیں لگ گئی ائیر پورٹ تا آئی بی اے روڈ سمیت شہر میں صفائی کا عمل شروع ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سکھر آمد کے موقع پر سکھر انتظامیہ حرکت میں آگئی صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے صفائی عملے کی دوڑیں لگ گئی اور ائیر پورٹ تا آئی بی اے روڈ سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں صفائی کا عمل تیزی سے شروع کردیا اور وزیر اعظم پاکستان کے روٹ کو چمکا دیا گیا صفائی کے عمل میں تیزی دیکھتے ہوئے شہریوں نے تشویش سے خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ صرف وی آئی پی موومنٹ پر ہی انتظامات کرتی ہوئی نظر آتی ہے جبکہ انہیں چاہئے کہ وہ صفائی کے انتظامات کو ہمیشہ بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں