سورج کا پارہ آپے سے باہر ،سکھر میں درجہ حرارت 41 سے 43 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

اتوار 13 جون 2021 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) سورج کا پارہ آپے سے باہر ،سکھر میں درجہ حرارت 41 سے 43 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،گرمی میں مزید اضافے کا امکان، سڑکوں پر سناٹے چھا گئے تفصیلات کے مطابق سکھر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ سے 43 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، گرمی بڑھنے کے باعث شہر کی سڑکوں پر سناٹوں سمیت گرمی شدت کو کم کرنے کیلئے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں کچھ روز میں مزید اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے شدید گرمی کے باعث لوگ گھروں میں محبوس ہوکر رہ گئے ،سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم نظر آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں