بجٹ میں اشیاء خوردنوش،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کیخلاف جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 13 جون 2021 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) وفاقی حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں اشیاء خوردنوش،بجلی ،گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے کے خلاف جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام بندر روڈ پر شہریوں کی کثیر تعداد نے زیر قیادت جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ کے علامتی پھانسی دیکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وفاقی حکومت کے عوام دشمن بجٹ کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں وفاقی حکومت ،ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری ، پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے کے خلاف تحریری پلے کارڈ اٹھا رکھے اس موقع پر مظاہرین میں شامل اصلاح الدین شیخ ، غیاث الدین قادری ، خیر محمد قریشی ، احمد انصاری ، بشیر منگھٹار ،مبارک علی ، طارق خان ، وقار الدین شیخ و دیگر شہریوں کا کہنا تھا موجود حکومت نے نئے پاکستان کے نام پر جو بجٹ پیش کیا ہے اس بجٹ میں پاکستانی کی غریب عوام کیلئے کسی قسم کا ریلیف نہیں ہے ایسا لگتا ہے وفاقی حکوت نے عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا کر نیا پاکستان تو نہیں بلکہ نیا قبرستان بنایا ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث متوسط طبقہ دو وقت کی روٹی کیلئے ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہے اور بجٹ میں عوام کو اشیاء خوردنوش ،بجلی ،گیس و پیٹرولیم مصنوعات میں کوئی ریلیف نہیں ،ملک کا پڑھا لکھا نوجوان طبقہ بے روزگاری کے باعث خودکشی کر رہا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیاء خورد نوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے ملک میں ناقص پالیسیوں کی بدولت افراتفری کا عالم ہے غریب بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کی غریب عوام کیلئے ہے اگر پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مہنگائی کی جا رہی ہے تو سب سے پہلے ملک کے سیاستدانوں اور بیورو کریٹ افسران کی تنخواہ میں کمی کی جائے تو انشاء اللہ پاکستان خود بخودمسائل اور بحرانوں سے نکل آئیگا اور یہ ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا مذکورہ رہنمائوں نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہے انہیں غریب عوام کی پریشانیوں کا کوئی خیال نہیں ہے ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہیں ، سرکاری افسران مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے بجائے اپنے پرستائش دفاتروں سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فی الفور کنٹرول کرتے ہوئے بجٹ میں بجلی ،گیس ،اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کرکے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں