انتظار کی گھڑیاں ختم ، پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں آگیا ، نرخ میں بے تحاشہ اضافہ

اتوار 13 جون 2021 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) انتظار کی گھڑیاں ختم ، پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں آگیا ، نرخ میں بے تحاشہ اضافہ ، آم نا صرف دل بلکہ معدے کے امراض کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے اور پیٹ کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں ، معالجین ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی پھلوں کا بادشاہ آم بازار میں آگیا ہے ، سندھ کے علاقے کے سب سے مشہور آم سندھڑی کی خرید و فروخت شروع ہو گئی ، پھلوں کے بادشاہ آم کی مارکیٹ میں آمد کیساتھ ہی آم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور صارفین کی قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں آم کے مختلف اقسام کی بڑی مقدار میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ڈیلرز نے خرید و فروخت کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ، معالجین کے مطابق ، آم نا صرف دل بلکہ معدے کے امراض کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے اور پیٹ کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں، آم کے 26اقسام موجود ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانی آموں کو نمایاں حثیت حاصل ہے اور اس کی مانگ بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں