سکھر میں جتوئی اور جاگیرانی قبائل میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 17:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک عمران) سانگی اور دبر میں جتوئی اور جاگیرانی برادری میں کشیدگی بڑھ گئی ، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ،:دو افراد زخمی اسپتال منتقل،پولیس نے 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ، فائرنگ کے باعث مسافر ٹرین کو پنو عاقل اسٹیشن پر روک لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق سانگی اور دبر مٰں جتوئی اور جاگیرانی برادری میں ایک دوسرے کے افراد کو اغوا کر کے تذلیل کرنے پر کشیدگی دوبارہ شروع ہو گئی ہے گذشتہ روز دونوں جانب سے ایک دوسر ے پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس کے باعث علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، پولیس کے مطابق فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہبیس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیاگیا ہے ، پولیس کے مطابق کئی روز سے جاری کشیدگی کے باعث علاقے میں خوف و ہراس ہے ، دوسری جانب فائرنگ کے باعث مسافر ٹرین پنوعاقل سٹیشن پر کو روک دیا گیا، محکمہ ریلوئے کے مطابق کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو عارضی طور پر روکا گیا ہے ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے ٹرین کو روکا گیا ہے ماحول بہتر ہونے پر ٹرین کو روانہ کر دیا جائیگا تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس طلب کرلی گئی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں