جماعت اصلاح المسلمین سندھ کا یکم اگست سے شجر کاری مہم شروع کرنے کا اعلان۔ عوام سے بھی یوم پاکستان کو گرین پاکستان بنانے جانے جےلئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 16:30

جماعت اصلاح المسلمین سندھ کا یکم اگست سے شجر کاری مہم شروع کرنے کا اعلان۔ عوام سے بھی یوم پاکستان کو گرین پاکستان بنانے جانے جےلئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،عمران ملک) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر  درخت لگائیں مملکت خداداد پاکستان کا ماحول انسان دوست بنائیں۔زمین کے دوسرے بڑے محافظ درخت ہیں جسے ماں کی ٹھنڈی چھاوں سے تشبیہ بھی دی جاتی ہے۔زندگی محفوظ کرنے کے لئے دس کھرب درخت لگانے کا چیلنج دنیا کو درپیش ہے۔

کرہ ار  میں فضائی آلودگی اور درجہ حرارت بڑھاتی خطرناک گیسیں ختم کرنے کی خاطر  محبوب سجن سائیں نے ایک انقلابی منصوبہ بنی نوع انسان کے سامنے پیش کردیا ہے۔دنیا کا ہر شخص اپنے حصے کا درخت لگائے اور اس کی بچوں کی طر ح نشونما اور دیکھ بھال کریں۔1947 میں جب پاکستان آزاد ہوا تو اس کے وسیع رقبے پر جنگلات اور باغات موجود تھے لیکن رفتہ رفتہ لکڑی اور زمین حاصل کرنے کی خاطر کروڑوں درخت کاٹ ڈالے گئے۔

(جاری ہے)

آج پاکستان جنگلات کا رقبہ سکڑ کر 91۔1 فیصد رہ گیا ہے درختوں کی کمی نے پاکستان کے ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور گرمی کی شدت کا عمل تیز تر کردیا ہے۔آئیں ہم سب مل کر پاکستان کے لئے درخت لگائیں آنے والی نسلوں کے مستقبل کو تحفظ دیں۔صنعتی انقلاب سے پہلے دنیا 60 کھرب درختوں کی چھتری سے ڈھکی ہوئی تھی مگر اب صرف 30 کھرب درخت رہ گئے ہیں۔زمین ہر سال دس ارب درخت کھو رہی ہے جو ہولناک المیہ ہے۔ہر خالی جگہ پر درخت و پودے لگائیں تاکہ آنے والی انسانی و حیوانی نسلوں کا مسقبل محفوظ و صحت مندانہ بنایا جاسکے۔اور دھرتی کو پرسکون و خوشنما بنایا جاسکے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں