حضرت علامہ ڈاکٹر غلام نبی شیخ پیاسی کی تحریر کردہ 104 سے زائد دینی کتب اسلامی وادبی تصانیف کا انمول سرمایہ ہیں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں غیاث الدین قریشی چئیرمن میلادر مصطفی کمیٹی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 17:47

حضرت علامہ ڈاکٹر غلام نبی شیخ پیاسی کی تحریر کردہ 104 سے زائد دینی کتب اسلامی وادبی تصانیف کا انمول سرمایہ ہیں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں غیاث الدین قریشی چئیرمن میلادر مصطفی کمیٹی
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،عمران ملک) میلاد مصطفےٰ کمیٹی سکھر پاکستان کے چیئرمین غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ فاضل محقق، مناظرِ اسلام، ادیب اہلسنت، حضرت علامہ ڈاکٹر غلام نبی شیخ پیاسی کی تحریر کردہ 104 سے زائد دینی کتب اسلامی وادبی تصانیف کا انمول سرمایہ ہیں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر غلام نبی پیاسی کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میلاد کمیٹی علما ٕ  کونسل کے رکن مولانا نصیر احمد شیخ، قاری دلاور حسین سعیدی بھی موجود تھے۔ غیاث الدین قادری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر غلام نبی پیاسی نے علالت کے باوجود تحقیقی اور تحریری کام جاری رکھا، یہ ان کی کاوشوں کا روشن ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر غلام نبی پیاسی اہلسنت کی بزرگ شخصیت، مخلص عالم دین، نامور محقق، شیریں بیان مقرر اور ہر دلعزیز رہنما ہیں ان کی تحریر کردہ مذہبی کتابوں کو میلاد نعت انسٹیٹیوٹ کی اقبال بدایونی  نعت لائبریری کی زینت بنائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام نبی پیاسی نے اپنی تصانیف سیرت النبیﷺ پر تحریر کردہ سندھی کتاب مظہر جمال مصطفےٰﷺ اور القول الصحیح فی تحقیق نذور  الضریح غیاث الدین قادری کو تحفے میں پیش کی جس پر غیاث الدین قادری نے ڈاکٹر غلام نبی پیاسی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جلد صحت یابی، تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں