محرم الحرام میں سکھر ضلع۔میں فول پروف انتظامات کےلئے اعکی سطحی اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 جولائی 2021 17:46

محرم الحرام میں سکھر ضلع۔میں فول پروف انتظامات کےلئے اعکی سطحی اجلاس
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک عمران) ضلعی انتظامیہ سکھر جانب سے محرم الحرام کے دوران فول پروف انتظامات کرنے کا فیصلہ۔ جلوسوں اور دیگر تمام پروگراموں کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد کی صدارت میں اہم اجلاس ڈی سی آفس سکھر کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا ۔

ڈپٹی کمشنر سکھر نے روینیو،میونسپل، سیپکو، پبلک ہیلتھ ، صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ مجالس، امام بارگاہوں ، جلوسوں کے گزرگاہوں کا دورہ کرکے محرم الحرام سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں ۔ اجلاس میں ایس ایس پی سکھر عرفان سموں ، رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل عظیم، ایڈمنسٹریٹر علی رضا انصاری، ایم ایس ڈاکٹر تسلیم اختر خمیسانی سمیت سرکاری اداروں کے سربراہوں ، علماءکرام، اکابرین، جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز اور دیگر متعلقہ نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سکھر نے تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ متعلقہ محکموں کی ٹیم تشکیل دے کر دورہ کریں اور تمام انتظامات کو پیشگی مکمل کرکے رپورٹ فراہم کریں ۔ تمام تر انتظامات کی نگرانی وہ خود، ایس ایس پی سکھر اور رینجرز کے ونگ کمانڈر مشترکہ طور پر کریں گے ، انہوں نے کہا کہ حکام بالا کی جانب سے محرم الحرام کے دوران امن و امان بحال رکھنے سمیت دیگر انتظامات کے لیے احکامات کی روشنی میں ہرممکن کوشش ہوگی کہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، رواداری کو برقرار رکھا جائے اس سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی فعال کردار ادا کرے گی ، بجلی، پانی، نکاسی آب، مین ہولز ، صفائی ستھرائی ،گیس کی فراہمی سمیت بنیادی کام مکمل کیے جائیں گے ڈی سی آفس سکھر میں محرم کنٹرول روم بھی قائم ہوگا اور تمام محکموں کے افسران سمیت دیگر افراد شامل ہونگے ۔

ڈی سی سکھر نے تمام شیعہ، سنی اور دیگر مکاتب فکر کے علماءکرام سے اپیل کی کہ وہ ایام عزا کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے کانٹی جنسی پلان پر عمل درآمد ہوگا، ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس محرم میں بھی انتظامات کو وہ خود مانیٹرکریں گے انہوں نے کہا کہ سکھر میں محرم کے دوران 1246 پروگرام، مجالس اور جلوس ہونگے جس کے لیے تیاری کی جاچکی ہے مسائل کے حل میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، رینجرز ہر اول دستہ ثابت ہوگی ۔

ونگ کمانڈر کرنل عظیم نے اجلاس میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا پاکستان کے حالات کافی بہتر ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود دشمن ہمارے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرے گا جس سے باہمی رابطوں اور افہام و تفہیم کے ساتھ نمٹنا ہوگا ، انہوں نے تمام پرمٹ ہولڈرز، امام بارگاہوں کے متولیوں اور دیگر سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور مجالس سمیت جلوسوں کو وقت مقررہ پر ختم کریں ، انہوں نے محرم الحرام کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطے اخلاق کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر شیعہ ، سنی علماءکرام، مذہبی رہنماﺅں سمیت دیگر افراد نے تفصیل سے محرم الحرام کے دوران پیش آنے والے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں