تین روز قبل روہڑی موٹر وے انٹر چینچ جے قریب سے گم ہونے والے ساہیوال کے رہائشی بچے کی نعش برآمد

Imran Malik عمران ملک جمعرات 29 جولائی 2021 12:08

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) پٹنی تھانے کی حد پرانے کالے نارے سے8سالہ بچے کی نعش برآمد بچے کی شناخت ہوگئی بچہ تین روز قبل موٹروے انٹرچینج کے قریب ہوٹل سے کھانا کھانے کے بعد والدین سے بچھڑ گیا تھا پولیس نے ورثاء کو اطلاع کردی تفصیلات کے مطابق روہڑی کے علاقے پٹنی تھانے کی حد سکھرملتان موٹروے انٹرچینج کے قریب پرانے کالے نارے سے 8سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے پٹنی پولیس کے مطابق بچے کی شناخت شہبازولدشاہدشیخ کے نام سے ہوئی جو ساہیوال پنجاب کا رہائشی ہے جو والدین کے ساتھ کوچ میں کراچی جارہا تھاکہ روہڑی میں سکھرملتان موٹروے انٹرچینج کے قریب کوچ رکی تو ہوٹل سے کھانا کھانے کے بعد کوچ روانہ ہوگئی اور بچہ کوچ میں سوار نہیں ہوسکا تھا بچے کے والدین نے بچے کی گمشدگی کی اطلاع کردی تھی جسکے بعد پولیس کی جانب سے مسلسل تلاش کے بعد بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے بچے کے ورثاء کو اطلاع کردی ہے انکے پہنچنے پر لاش انکے حوالے کردی جائے گی واضح رہے کہ بچے کے والدین دوالگ الگ کوچوں میں سوار تھے اور ہوٹل سے کھانا کھانے کے بعد کوچیں روانہ ہوئی تو والدین اس مغالطے میں رہ گئے کہ شاید بچہ دوسری کوچ میں سوار ہے تاہم کافی ٹائم کے بعد والدین کو علم ہوا کہ بچہ کوچ میں سوار نہیں ہوا اور وہی رہ گیا ہے جسکے بعد واپس پہنچ کر انہوں نے بچے کی تلاش کی اور مقامی پولیس کو بھی اطلاع دی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں