خیرپور ضلع میں جنسی حراسگی کا شکار طالبہ کی سکھرمیں حلیم عادل شیخ سے ملاقات

Imran Malik عمران ملک جمعرات 29 جولائی 2021 18:00

خیرپور ضلع میں جنسی حراسگی کا شکار طالبہ کی سکھرمیں حلیم عادل شیخ سے ملاقات
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) خیرپو ضلع می میٹرک۔کی طقلبی جسے کلاس ٹیچر کی جانب سے جنسی حراساں کیا گیا تھا نے سکھر میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیش سے ملاقات کی اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دوسالوں سے بچی انصاف کیلئے دربدر ہے۔ اس بچی علیزہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہے۔ وزیراعلی اسکا نوٹس لیں سندھ کے وزراء کو شرم کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

بچی کو انصاف نہیں ملا۔ پیپلز پارٹی کے ذمہ داران کس طرح ملزمان کی سپورت کرتے ہیں۔ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے اساتذہ کے نام پر دھبہ ہیں۔ سرکاری اسکولز میں ایسے واقعات تعلیم کی تباہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ علیزہ نے بتایاکہ مجھے دو سال قبل جنسی حراساں کیا گیا۔ میں نے خودکشی کی کوشش کی۔ لیکن ہمیں ابھی تک دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں