روہڑی میں خستہ حال دو منزلہ عمارت کی دیوار پڑوسی کے مکان پر کرنے سے لاکھوں کا نقصان، مالکان اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو تین سال سے شکایت کررہے ہیں مگر تداک نہ یوا متاٹرین کی دہائی

Imran Malik عمران ملک جمعہ 30 جولائی 2021 11:43

روہڑی میں خستہ حال دو منزلہ عمارت کی دیوار پڑوسی کے مکان پر کرنے سے لاکھوں کا نقصان، مالکان اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو تین سال سے شکایت کررہے ہیں مگر تداک نہ یوا متاٹرین کی دہائی
 روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) روہڑی کے علاقے رضوانی محلہ کے رہائشی معمر شخص سید روشن علی شاہ نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ برابر میں سید کاظم شاہ سید رضا شاہ اور سید شاہد شاہ کی انتہائی خستہ حال دو منزلہ عمارت ہے جسکو گرانے کے لیے میری درخواست پر 2019 میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے مالکان کو نوٹس دیا گیا تھا مگر تاحال بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی یا مکان مالکان نے عمارت کو نہیں گرایا گیا جسکے باعث خستہ حال عمارت ہمارے گھر کے اوپر دھماکے سے گرپڑی جسکے نتیجے میں ہماری چھت پر لگا ہوا سولر پلانٹ اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان ملبے تلے دب کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے مظاہرین نے کہا کہ عمارت کا مزید ایک حصہ ہمارے گھر کے اوپر گرنے کا خدشہ ہے جسکے گرنے سے مالی اور جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کمشنر سکھر، ڈی سی سکھر اور اسسٹنٹ کمشنر روہڑی سے مطالبہ کیا کہ خطرے کا باعث بنی ہوئی خستہ حال عمارت کے مالکان کے خلاف کاروائی کرکے ہمارے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں