محرم الحرم کے ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ریجرز اور پولیس افسران کا روٹس کا دورہ

Imran Malik عمران ملک منگل 3 اگست 2021 17:55

محرم الحرم کے ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ریجرز اور پولیس افسران کا روٹس کا دورہ
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست2021ء) محرم الحرام کے موقع پر امن وامان کو بحال رکھنے کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے رینجرز وپولیس افسران کو کربلا میدان سمیت ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کا دورہ ڈی ایس پی روہڑی نے رینجرزافسران کو بریفننگ دی تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر شہر بھرمیں امن وامان کی بحالی اور یکم محرم سے10محرم تک شہرکے مختلف علاقوں سے نکالے جانے والے چھوٹے بڑی ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کے انعقاد کے موقع پر ماتمی زائرین اور مومنین کی جان ومال کی حفاظت اور انکو سیکورٹی کی فراہمی کے لئے سندھ رینجرزاور پولیس افسران کا مشترکہ دورہ رینجرز کے کمانڈرلفٹنیٹ کرنل عظیم پولیس افسران ڈی ایس پی روہڑی حضور بخش سولنگی ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کھونھارو سمیت رینجرز وپولیس کے دیگرافسران واہلکاروں نے مرکزی علاقے کربلا میدان سمیت دیگر ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا اس موقع پر ڈی ایس پی روہڑی حضور بخش سولنگی نے رینجرز کے کمانڈرلفٹنیٹ کرنل عظیم ودیگرموجود افسران کو نقشہ کے تحت بریفننگ دی اور روہڑی شہر سے برآمد ہونے والے تمام چھوٹے بڑی ماتمی جلوس بلخصوص 8نو اور10محرم کو برآمد ہونے والے مرکزی ماتمی جلوس کربلا معلی کے ریوایتی گزرگاہوں اورشہرکے اہم داخلی راستوں اور شہر کے اہم اور حساس مقامات کی معلومات فراہم کیں اور سیکورٹی کے حوالے سے کمانڈوز اور تربیت یافتہ نشانہ باز وں کی تعیناتی کے حوالے سے بلند عمارات کا بھی معائنہ کیا گیا واضح رہے 8نو اور10محرم کو روہڑی سے تعزیہ کربلا معلی برآمد کیا جاتا ہے جسکی زیارت اور اسے کاندھا دینے کے لئے ملک کے بیشتر شہریوں سے بڑی تعداد میں مردخواتین بچے زائرین ومومین روہڑی پہنچتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ روہڑی شہر کا محرم الحرام کے دوران انتہائی حساس قرار دیا جاتا ہے جسکی وجہ سے روہڑی میں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کئے جاتے ہیں اور ان دنوں میں فوج رینجرز کے دستے اور بڑی تعداد پولیس کمانڈوز لیڈی پولیس اور پولیس افسران واہلکاروں کو تعینات کیا جاتا ہے اور8نواور10محرم کو شہر کے تمام داخلی راستوں کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کرتے ہوئے سیل کردیا جاتا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں