شہید پولیس جوان۔ہمار فخر اور اعزاز ہیں انکی فیملیز کو۔کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ عرفان سموں ایس۔ایس پی سکھر

Imran Malik عمران ملک بدھ 4 اگست 2021 14:16

شہید پولیس جوان۔ہمار فخر اور اعزاز ہیں انکی فیملیز کو۔کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ عرفان سموں ایس۔ایس پی سکھر
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) سکہر میں شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایات پہ ضلع کے مختلف مقامات، چوراہوں، ایس ڈی پی او دفاتر، پولیس ہیڈکوارٹرز تمام تھانوں اور پریس کلب کے سامنے شہداء پولیس سکھر کی تصاویر آویزاں کی گئیں، جبکہ مساجد میں قران خوانی اور دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ، شہداء کیلیے خصوصی دعائیں کیں گئیں شہداء کے ایثال ثواب کے لئے پولیس لائنز سکھر اور ایس ایس پی سکہر آفس کی مساجد میں قرآن خوانی کا اھتمام کیا گیا افسران و اسٹاف کی شرکت کی  ملک کے کیلیے اپنی جان قربان کرنے والے شہداء کے ایثال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں
  یوم شہداء کے موقع پر  ایس ایس پی سکہر جناب عرفان علی سموں کی جانب سے شہداء سکہر پولیس کی یادگاران اور آخری آرام گاہ پر پھولوں کے گلدستے رکھ کر  شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا. ایس ایس سکہر اور سکھر پولیس کی جانب شہداء کی فیملیز کے ساتھ یکجہتی کے لیے ان کے گھروں میں  تحائف تقسیم کیے گئے.سکھر پولیس کے جوانوں نے بھی سکھر پریس کلب پہنچ کر اپنے شہید پولیس بھائیوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور تصاویر آویزاں کیے گئے
ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایت پہ شہر کے اہم مقامات، چوراہوں، ایس ڈی پی او دفاتر اور تمام تھانوں پہ شہداء پولیس کی تصاویر کے پینافلیکس آویزاں کیے گئے اور انہیں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرکے خدمات کو سراہا گیا گیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں