روہڑی میں سیپکو عملےپر فائرنگ کا واقعہ ،سیپکو ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی ،احتجاجی مظاہرہ و نعرے بازی

Imran Malik عمران ملک پیر 13 ستمبر 2021 16:22

روہڑی میں سیپکو عملےپر فائرنگ کا واقعہ ،سیپکو ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی ،احتجاجی مظاہرہ و نعرے بازی
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2021ء) روپڑی تحصیل۔کے علاقے دبر میں بجلی چوری کے خلاف کاروائی کرنے والی سیپکو کی ٹیم پر مسلح افراد کی مبینہ فائرنگ کے واقعہ کے خلاف روہڑی میں سیپکو کے ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کردی ہے ملازمین نےواپڈا ہائیڈروں کے زونل و ریجنل رہنماؤں سید زاہد شاہ ،شجاع گھمرو ،نذرمیمن ،عرفان قاضی ،امداد میمن  ودیگر کی قیادت میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے سیپکو کے عملے پر فائرنگ کے واقعہ کےملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پولیس ملزمان کو نشاندھی کے باوجود گرفتار کرنے سے گریزاں ہے ان کا کہنا تھا کہ سیپکو کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں کرنے والی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم۔

(جاری ہے)

کی جائے مظاہرین نے انتباہ دیا کہ اگر سیپکو ٹیم پر حملہ کرنے والےملا کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے اور یہ احتجاج علاقے کی بجلی کی فراہمی کی معطلی کی صورت میں بھی ہوسکتی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں