جاگیرانی کے دو معززین کے بہمانہ قتل کے بعد علاقے میں خوف و حراس۔ جتوئی برادری کے افراد کی نقل مکانی

Imran Malik عمران ملک جمعرات 16 ستمبر 2021 11:30

جاگیرانی کے دو معززین کے بہمانہ قتل کے بعد علاقے میں خوف و حراس۔ جتوئی برادری کے افراد کی نقل مکانی
روہڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2021ء) پانچ۔روزقبل سکھرکے نجی اسپتال کے باہر مسلح افراد کے حملے میں جاگیرانی برادری کے نوجوان ناظم حسین جاگیرانی کے قتل اور منظرجاگیرانی اورفرحان جاگیرانی کے زخمی ہونے کا واقع روہڑی،کندھرا،منڈودیرو ودیگر علاقوں سے جتوئی برادری پولیس کی جانب سے گھروں پرچڑھائی اور گرفتاری کے خوف اور جاگیرانی برادری کی جانب سے بدلے کی آگ میں گھروں پر حملے کے ڈرسے سینکڑوں جتوئی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد گھر خالی کرکے فرار ہوگئے ہیں دوسری جانب ضلع پولیس سکھر کی جانب سے جاگیرانی برادری پرحملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپہ مارکاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے دوسری جانب مختلف تھانوں سے تعلق رکھنے والی پولیس پارٹیوں جتوئی برادری کے درجنوں کچے پکے مکانات ہیوی مشینری کی مددسے مسمار کئے جانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے تودوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کے بیشتر مقامات پرگرفتاری کے ڈرسے گھرخالی کرکے فرار ہونے والوں کے گھروں سے پولیس مبینہ طور پر انکے پالتوں جانور اور قیمتی سامان بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں آخری اطلاعات تک ضلع پولیس سکھر کی جانب سے جاگیرانی برادری کے نوجوان کے قتل اورزخمیوں کے حملے میں ملوث کسی بھی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق یاپریس بیان جاری نہیں کیا گیا تھا ادھریہ بھی خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ جتوئی اور جاگیرانی برادری کے درمیان جاری جانی دشمنی کے باعث ضلع سکھر کے بیشتر شہروں،روہڑی،کندھرا،روشن آباداورمنڈودیرو اور سانگی ودیگر علاقوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں