موجودہ حکومت ملک سے کرپشن اور غربت کے خاتمے کیلئے پالیسیاں بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اصلاح الدین شیخ

Imran Malik عمران ملک جمعہ 17 ستمبر 2021 11:49

موجودہ حکومت ملک سے کرپشن اور غربت کے خاتمے کیلئے پالیسیاں بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اصلاح الدین شیخ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) انجمن اردو فلاحی جماعت کے بانی ، چیئرمین جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن اصلاح الدین شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں غربت ، مہنگائی اور کرپشن جیسے خطرناک مسائل کی جڑ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں،مہنگائی کے سونامی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ،موجودہ حکومت ملک سے کرپشن اور غربت کے خاتمے کیلئے پالیسیاں بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے تو ملک کے کرپٹ جو افسران و کرپٹ بیورو کریٹس کو فوری ہٹا کر انکی جگہ ایماندار اور وطن عزیز سے مخلص افسران اور بیورو کریٹس تعینات کئے جائے تاکہ ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن شوکت السلام سکھر میں منعقدہ اجلاس کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان اور معززین شہریوں سے گفتگو کے دوران کیا ، اجلاس میں مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی و تاجر شخصیات و معززین شہریوںمولانا محمد عثمان شاہ فیضی ، حافظ محمد الیاس انصاری ، سرفراز انصاری ، سعید خان ، شریف بندھانی ، حسنین شیخ ، بشیر منگٹھارو دیگر نے شرکت کی اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال ، بڑھتی ہوی مہنگائی ، کرپشن ، عوامی مسائل سمیت دیگر امور پر جائزہ لیا گیا ، شرکاءاجلاس نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ، انجمن اردو فلاحی جماعت کے بانی ، چیئرمین جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن اصلاح الدین شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو عوام کے بنیادی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے، کرپٹ سیاسی نمائندگان اور بیورو کریٹس ملک کو دونوں ہاتوں سے لوٹ رہے ہیں ،عوام مہنگائی ،بے روزگاری ،سڑیٹ کرائم اور کرپشن کے ظلم کا شکار ہیں، عوام کوانکی بنیادی سہولتیں مہیا کرناموجودہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ رہنماﺅں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مہنگائی کر رہی ہے تو سب سے پہلے ملک کے سیاستدانوں اور بیورو کریٹ افسران کی تنخواہیں عام مزدور جتنی کی جائے ہمیں امید ہے انشاءاللہ پاکستان خود بخود بحرانوں سے نکل آئیگاشرکاءنے اجلاس میں حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فی الفور کنٹرول کرتے ہوئے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے اکرپشن، لوٹ مار میں ملوث سیاستدانوں ، کرپٹ افسران ، بیورو کریٹس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں