راجپوت بندھانی ویلفیئر کے زیر اہتمام الشفا اسپتال کے تعاون سے مفت آنکھوں کے اپریشن کا کیمپ کا انعقاد

Imran Malik عمران ملک جمعہ 17 ستمبر 2021 11:51

راجپوت بندھانی ویلفیئر کے زیر اہتمام الشفا اسپتال کے تعاون سے  مفت آنکھوں کے اپریشن کا کیمپ کا انعقاد
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) سکھر کی سماجی تنظیم کے زیر اہتمام مفت آنکھوں کے کیمپ کا قیام ، 500سے زائد مرد و خواتین مریضوں کا مفت علاج و معالجہ ، کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں، شرکاءکیمپ کا اظہار خیال ، تفصیلات کے مطابق راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر و چیف سردار حاجی محمد شریف بندھانی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں غریب اور نادر افراد کی ہر ممکن مدد کرنی چائیے اس جذبے کے تحت ملک بھر کے مستحق افرادکو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام الشفائ ٹرسٹ آئی اسپتال سکھر کے تعاون گلشن ہال بندھانی راجپوت ہال نزد اقصی ٰ مسجد نیو گوٹھ بندھانی محلہ سکھر میں ایک روزہ مفت آنکھوںکے کیمپ کے افتتاح اور دورے کے موقع پر میڈیا اور معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، کیمپ کے انعقاد پر سکھر کی سیاسی و سماجی ، تاجر ، مذہبی شخصیت خطیب جامع مسجد قاری جمیل احمد بندھانی ، سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی جاوید میمن ، پی پی لیڈیز ونگ کی میڈم عذرا جمال ، ڈاکٹر سعید اعوان ، پی ٹی آئی کی صباءبلقیس بھٹی ، نامور ٹرانسپورٹر حاجی عبدالغفار بندھانی ، بابو فاروقی ، ظہیر بھٹی ، ستار انصاری ، بندھانی ویلفیئر کے عبدالغفار عرف پپی ، فہیم بندھانی ، ماما ناصر ، حنیف بندھانی ، حاجی مسلم ، حافظ شعیب سمیت معززین شہریوں نے بھی شرکت کی اور راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فلاحی کاموں کو سراہا، مفت آنکھوں کے کیمپ میں الشفاءاسپتال سکھر کے ماہر آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر یاسر جوکھیو ، عطاءمحمد مہر بمعہ اسٹاف مدثر ، شاہنواز ، مبارک ، رسول بخش500سے زائدمرد و خواتین مریضوں کا مفت معائنہ کیا جبکہ کیمپ میں مریضوں کومفت آپریشن کیلئے مقامی اسپتال منتقلی سمیت چشمے اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں