پیغام امام احمد رضا ؒ اور فکر رضا پر عمل پیرا ہوکر اہلسنت اپنی عظمت رفتہ کو بلند کو بحال کرسکتے ہیں غیاث الدین قادری

Imran Malik عمران ملک ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:22

پیغام امام احمد رضا ؒ اور فکر رضا پر عمل پیرا ہوکر اہلسنت اپنی عظمت رفتہ کو بلند کو بحال کرسکتے ہیں  غیاث الدین قادری
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) میلاد مصطفےٰ کمیٹی سکھر پاکستان کے چیئرمین غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ پیغام امام احمد رضا ؒ اور فکر رضا پر عمل پیرا ہوکر اہلسنت اپنی عظمت رفتہ کو بلند کو بحال کرسکتے ہیں امام احمد رضا کا پیغام علم و عمل کا پیغام ہے امام احمد رضا کی فکر عشق رسول کی شمع کو فروزاں رکھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرانا سکھر میں محمد راشد خان کی رہائشگاہ پر منعقدہ پیغام امام احمد رضا سیمینا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار میں ڈاکٹر صفدر حسین قادری، ڈاکٹر غلام مصطفےٰ، مولانا اطہر رضا قادری، شکیل احمد صدیقی، تابش خان سعیدی، حافظ محمد زید رضا قادری، فیصل سلطانی، ظفر اقبال قادری، محمد ارشد قادری نے بھی اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

غیاث الدین قادری کا کہنا تھا کہ امام اہلسنت محدد دین و ملت پروانہ شمع رسالت امام احمد رضا نے علم و عمل فہم و فراست تحریر و تحقیق تقریر و بیان و خطابات کے ذریعے دین متین کی خدمت کا فریضہ انجام دیا انہوں نے کہا کہ امام احمد رضا نے دو قومی نظریہ پیش کرکے قیام پاکستان کی راہ ہموار کی امام احمد رضا کے دو قومی نظریے کو مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے بنیاد بناکر اسلامی ریاست کا تصور پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام احمد رضا کے پیغام کو عام کرنے کیلئے ان کی تحریر کردہ کتابوں کا مطالعہ بہت ضروری اورلازمی ہے فکر رضا کو برپا کرنے کیلئے علمی تحقیقی، تحریری اور عملی کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ امام احمد رضا نے مایوسی اور زوال کے دور میں برصغیر کے مسلمانوں کو حوصلہ دیا اور اور عشق رسول کے ذریعے مسلمانوں کو زندگی بسر کرنے کی تلقین کی امام احمد رضا نے اپنے علم قلم اور شاعری سے مسلمانوں کے اعتماد کو بحال کیا انگریزوں اور ہندووں کا مقابلہ کرنے کا جذبہ بیدار کیا مسلمانوں کو ان کی حقیقت سے آشنا کیا قوت بازو پر یقین رکھنے کا عزم و ہمت اور حوصلہ اس قدر بڑھایا کہ مسلمان کھل کر اپنی  أزادی کے لیۓ جدوجہد کرنے لگے انہوں نے کہا کہ آج  ہندوستان کے شہر بریلی میں سنی بریلوی حنفی صوفی روحانی ایمانی  خانقاہی مرکز اہلسنت خانقاہ رضویہ دربار اعلیٰ حضرت تبلیغ اسلام کا اہم مرکز ہے۔

اور دنیا بھر میں عشق رسول ﷺ کو عام کرنے کے لیۓ مصروف عمل ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں