نیب دو سال میں خورشید شاہ پر ارہوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگا کر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ اعظم جاگیرانی

Imran Malik عمران ملک ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:26

نیب دو سال میں خورشید شاہ پر ارہوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگا کر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ اعظم جاگیرانی
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) سیدخورشیداحمد شاہ نے دو سالہ نیب اسیری کے دوران انکی ثابت قدمی نے ثابت کردیا کہ پیپلزپاررٹی جیالے سختیوں،گرفتاریوں،ہتکڑیوں اور جیلوں سے ہرگزڈرنے والے نہیں وہ اپنے قائدین کی طرح سرکٹاتوسکتے ہیں جھکا نہیں سکتے پیپلزپارٹی کارکنان کو سید خورشیدشاہ پرفخرہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے سرگرم رہنما میراعظم خان جاگیرانی نے روہڑی میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میراعظم خان جاگیرانی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشید احمد شاہ کے خلاف عمران نیب کھڈجوڑ اوردوسال کے دوران نیب ادارہ سید خورشیداحمدشاہ انکے فرزندان یا گھرکے کسی بھی فردکے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکی اورناآئندہ کرسکے گی سید خورشیداحمدشاہ پیپلزپارٹی کے سچے اورکھرے اورسینئر سپاہی ہیں انہیں عامرانہ دورحکومت کی سختیوں اور دھونس دھمکیوں نے نہیں جھکایا تو عمران خان اور انکی سرغلامی میں چلنے والی نیب انکوشہید بی بی بے نظیر بھٹو کے مشن کوآگے لیکر چلنے اور غریب مزدوراورکسان طبقہ کی آواز بلندکرنے سے کیسے روک سکتی ہے میراعظم خان جاگیرانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین سمیت پیپلزپارٹی کا ہرکارکن اور جیالہ سیدخورشیداحمد شاہ سے سچی محبت کرتا ہے وہ دن دور نہیں جب پیپلزپارٹی کے قائدین اور لاکھوں پارٹی کارکنان کی جانب سے سیدخورشیداحمد شاہ کی رہائی کے لئے شروع کردہ تحریک اورانکے اورانکے اہل خانہ کیخلاف کرپشن کے ثبوت حاصل ناہونے پر عمران خان حکومت اور نیب گردی سے وہ رہائی پاکرسیدخورشیداحمدشاہ پیپلزپارٹی جیالوں کے درمیان ہونگے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں