ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار پر زخمی کرنے اور جرائم کی وارداتوں پر جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 19 ستمبر 2021 18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) جمعیت علماء اسلام نیو تعلقہ سکھر کے زیر اہتمام چار روز قبل تھانہ سائیٹ کی حدود سبزی منڈی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ڈکیتی اور مزحمت پر دکاندار غلام شبیر لاکھو کو گولیاں مار کر کے زخمی کرنے سمیت علاقے میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں کے خلاف جے یو آئی نیو تعلقہ سکھر کے امیر مولانا عبدالحمید مہر ،مولانا سراج احمد جمالی،مولانا عبدالکریم جونیجو،مولانا داؤد کھوسو،حافظ محمود لاکھو،مولانا عبدالعزیز پہوڑ،حافظ محمد شعبان شیخ،مولانا صدام حسین سبزوئی،غلام شبیر لاکھو ،فیض محمد لاکھو کی قیادت میں کارکنان کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے نعریبازی کی مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکھر پولیس شہر میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث سماجی برائیاں عروج پر ہیں اگر فی الفور واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو ہمارا احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا بعد ازیں جمعیت علماء اسلام تحصیل سکھرکی مجلس شوری کااجلاس مدرسہ بیت الحکمت ائیرپورٹ روڈسکھرمیں زیر صدارت امیرحضرت مولانا عبدلحمید مھر کے منعقد ہوا اجلاس میں نائب امیر حافظ غلام محمدکندھڑ، حضرت مولاناسراج احمدجمالی سمیت دیگر علماء کرام و عہدے داروں نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور سمیت آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں ،شہر سکھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی ،عوامی مسائل و ملکی موجودہ صورتحال پر غور و خوص کیا گیا شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ جے یو آئی عوام کے حقوق کیلئے جاری جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی ،جے یو آئی نے ہمیشہ ملک کی سلامتی و خوشحالی سمیت پاکستان کی عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے کوشش کی ہے پاکستان کی باشعور عوام نے پی ٹی آئی کی نااہل سیلیکٹیڈ حکومت کو یکجا مسترد کردیا ہے جے یو آئی بلدیاتی انتخابات میں عوام کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں