نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اچانک دورہ منسوخ کرنا ایک انتہائی نامناسب عمل یے۔ راجیش کمار جگوانی

Imran Malik عمران ملک پیر 20 ستمبر 2021 12:33

نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اچانک دورہ منسوخ کرنا ایک انتہائی نامناسب عمل یے۔ راجیش کمار جگوانی
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف مناراٹی ونگ سندھ کے صدر راجیش کمار جگوانی  نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کر کے انتہائی غلط فیصلہ کیا۔ پاکستان میں پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ہوا، پی ایس  ایل میں غیرملکی کھلاڑی بھی پاکستان آئے‘۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ نادرین علاقوں میں غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ارہی ہے۔

(جاری ہے)

’نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کرنےکا انتہائی غلط فیصلہ کیا ہے، جس سے پاکستان کے امیج کوبہت نقصان پہنچا ہے، پاکستان کی کرکٹ پسندکی جاتی ہے‘۔
انہوں نے کہا  کہ ’ وزیراعظم پاکستان۔خود۔ایک کامیاب کھلاڑی ہیں انھوں ملک کے سربراہ کی حیثیت سے گارنٹی دی گئی اس کےباوجود اس طرح واپس چلےجانا درست عمل نہیں،فیصلےسے پاکستان کی کرکٹ کو نقصان پہنچا ہے، اس سےمشکل حالات میں پاکستانی ٹیم دوسرے ممالک گئی ہے تاکہ کرکٹ بحال ہوسکے‘۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں