گھوٹکی،پنوعاقل اورمیرپور ماتھیلو کے اسپتالوں کو جی ایم سی ٹیچنگ اسپتال کے ماتحت کرنے کا فیصلہ،جی ایم سی کے پرنسپل کا اسپتالوں کا دورہ

Imran Malik عمران ملک بدھ 22 ستمبر 2021 17:31

گھوٹکی،پنوعاقل اورمیرپور ماتھیلو کے اسپتالوں کو جی ایم سی ٹیچنگ اسپتال کے ماتحت کرنے کا فیصلہ،جی ایم سی کے پرنسپل کا اسپتالوں کا دورہ
گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) میرپور ماتھیلو اور پنوعاقل کے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اقدام ،گھوٹکی،پنوعاقل اورمیرپور ماتھیلو کے اسپتالوں کو جی ایم سی ٹیچنگ اسپتال کے ماتحت کرنے کا فیصلہ،جی ایم سی کے پرنسپل کا اسپتالوں کا دورہ ،ایم۔ایس ایز سے ملاقات تفصیلات کے مطابق سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذراپیچوہو کے احکامات پر محکمہ صحت کی جانب سے گھوٹکی،میرپورماتھیلو اورپنوعاقل کے عوام کو صحت کی تمام سہولیات فراہم۔

کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھالیا ہےاورگھوٹکی،میرپورماتھیلو اورپنوعاقل کے تعلقہ اسپتالوں کو سکھر کے سردارغلام محمد مہر میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کرلیاجبکہ اس سلسلے میں وزیر صحت سندھ کی ہدایت پرسردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ذوالفقار سومرو نے گھوٹکی،پنوعاقل اورمیرپورماتھیلواسپتالوں کا دورہ کیا اوروہاں پر۔

(جاری ہے)

موجود صحت سہولیات کا جائزہ لیااوراسپتالوں کے ایم ایس ایز سے ملاقات کی اوراسپتالوں کودرپیش مسائل پرگفتگو کی اس موقع پرچئیرمین /پرنسپل ٹیچنگ اسپتال مینجمنٹ بورڈ جی ایم۔سی ڈاکٹرذوالفقارسومرو نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ گھوٹکی،میرپورماتھیلو اورپنوعاقل اسپتالوں کوجی ایم سی کے ماتحت کرنے سے ان اسپتالوں میں بھی صحت کی وہی سہولیات فراہم ہونگی جو اس وقت جی ایم سی اسپتال میں حاصل ہیں،و ان کاکہنا تھا کہ اس اقدام سے سکھرکے جی ایم۔سی ٹیچنگ اسپتال پرمریضوں کا پڑنے والارش بھی کم ہوگااوران اسپتالوں میں مریضوں کو بہترعلاج و معالجہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں