سکھرمیں گرفتار تین جعلی نیب افسران کو جیل بھیج دیا گیا ،احتساب عدالت نے سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کردی

Imran Malik عمران ملک جمعرات 23 ستمبر 2021 12:50

سکھرمیں گرفتار تین جعلی نیب افسران کو جیل بھیج دیا گیا ،احتساب عدالت نے سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کردی
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2021ء) قومی احتساب بیورو سکھر کی جانب سے خود کو نیب کا افسر ظاہر کرکے لوگوں اور سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والے گرفتار تین ملزمان ندیم ،ضیاء ،اور گلزار کو ان کا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پرسکھر کی احتساب عدالت میں پیش کردیا احتساب عدالت نے ان کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو جیل بِھیج دیا ہے اور کیس کی سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کردی ہےاور نیب کو انہیں دبارہ سات اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے سماعت احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی  واضح رہے کہ ملزمان کو نیب نے دو ہفتے قبل گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں