ساٹھ سالہ بوڑھے موٹر سائیکل چور کا ساتھی بھی روہڑی پولیس نے گرفتار

Imran Malik عمران ملک جمعہ 24 ستمبر 2021 15:23

ساٹھ سالہ بوڑھے موٹر سائیکل چور کا ساتھی بھی روہڑی پولیس نے گرفتار
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) روہڑی پولیس کی ایک اورکامیاب کاروائی تین روزقبل گرفتار درجنوں موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ کا مرکزی ملزم دین محمد عمرانی بوڑھا بابا کا سہولت کار بھی مچھرکالونی سے گرفتار ملزم کا اعتراف جرم مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تین روز قبل روہڑی پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کاروائی کے دوران درجنوں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا گرفتار ملزم دین محمدعمرانی المعروف بوڑھا بابا کا سہولت کار بھی روہڑی پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران روہڑی کے علاقے نیویارڈ حنیف چوک سے گرفتار کرلیا اس سلسلے میں ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کھونھارو کے مطابق گرفتار ملزم کا نام محبوب علی ولد رازق ڈنو زنگیجو ہے جونیویارڈ کے علاقے مچھرکالو نی کا رہائشی ہے جس نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم بھی کیا ہے کہ ضلع سکھر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دین محمد عمرانی اسکا دوست ہے اور اسکا کرائے دار بھی ہے جسے اس نے اس دوران پناہ دے رکھی تھی ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کھونھارو کامزید کہنا تھا کہ گرفتار سہولت کار اور پاتھاریدارمحبوب علی زنگیجو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش بھی جاری ہے واضح رہے کہ بوڑھا بابا دین محمدعمرانی کی جانب سے حالیہ چند دنوں میں ضلع سکھر کے مختلف علاقوں سے درجنوں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کی گئی تھی اوروہ چند روز سے ضلع پولیس کے لئے دردسربنا ہوا تھا تاہم اسکی گرفتاری کے بعد اسکے گینگ میں شامل دیگر ملزمان بھی پولیس کی گرفت میں آنا شروع ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں