بیٹی کے علاج کیلئے سندھ کے نامور شاعر سلیمان کھوسو سکھرپریس کلب پہنچ گئے

بیٹی کئی سالوں سے دماغی مرض میں مبتلا ہے علاج کیلئے مالی مدد کی جائے، سلیمان کھوسو کی سندھ حکومت سے اپیل

اتوار 26 ستمبر 2021 19:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) بیٹی کے علاج کیلئے سندھ کے نامور شاعر سلیمان کھوسو سکھرپریس کلب پہنچ گئے، بیٹی کئی سالوں سے دماغی مرض میں مبتلا ہے علاج کیلئے مالی مدد کی جائے، سلیمان کھوسو کی سندھ حکومت سے اپیل تفصیلات کیمطابق سندھ کے نامور مشہور استاد شاعر سلیمان کھوسو نے سکھر پریس کلب کے سامنے بیٹی کے علاج کیلئے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اسکی بیٹی سائرہ کھوسو گذشتہ دو سالوں سے دماغی مرض میں مبتلا ہے اور اسکا علاج آغا خان یونیورسٹی اسپتال کراچی سے ہورہا ہے جو کچھ جمع پونچی تقریبا 20لاکھ روپیتھی اسکے علاج پر پرلگا چکا ہوں سلیمان کھوسو نے وزیر اعلی سندھ ،محکمہ تعلیم سمیت محکمہ ثقافت کے وزیر سید سردار علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ بیٹی کے علاج کیلئے مالی مدد کی جائے تاکہ میری بیٹی بہتر زندگی گذار سکیں متاثرہ شاعر نے مزید بتایا کہ سکھر ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکڑ کی تعیناتی نہ ہونے کی بنا پر میری جی پی فنڈ کے کاغذات پر دستخط نہ ہونے پر مزید مالی مشکلات کا شکار ہوں متاثرہ شاعرسلیمان کھوسو نے حکومت سندھ و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں